ايك ہفتے بعد سعودی عرب كی جانب سے مسجد الاقصی میں قرآن كی بے حرمتی كی مذمت

IQNA

ايك ہفتے بعد سعودی عرب كی جانب سے مسجد الاقصی میں قرآن كی بے حرمتی كی مذمت

23:46 - March 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2511137
بين الاقوامی گروپ : مسجد الاقصی میں اسرائيلی فوجی افسر كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی كے واقعے كو ايك ہفتہ گزرنے كے بعد سعودی عرب نے اس واقعے كے خلاف مذمتی بيان جاری كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «Middle East Monitor»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب نے اس بيان میں بين الاقوامی برادری سے صيونی حكومت كے اشعتال انگيز اقدامات كی مذمت اور ان كے خلاف پختہ موقف اختيار كرنے كی اپيل كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی وزرا كونسل نے بھی ايك اجلاس كے دوران اس اقدام كی مذمت اور اس كو مسلمانوں كے احساسات مجروح كرنے كے مترادف قرار ديا ہے ۔
سعودی عرب نے اگرچہ كے دو ہفتوں بعد اس بے حرمتی كے خلاف ردعمل كا اظہار كيا ہے ليكن سعودی حكمران فلسطينی عوام كے خلاف اسرائيل كے غير انسانی اور غير قانون اقدامات پر ہميشہ خاموشی اختيار كرتے ہیں ۔
1203820
نظرات بینندگان
captcha