سان فرانسسكو كے حكام كا شہر میں اسلام مخالف پروپيگنڈے پر اعتراض

IQNA

سان فرانسسكو كے حكام كا شہر میں اسلام مخالف پروپيگنڈے پر اعتراض

22:21 - March 14, 2013
خبر کا کوڈ: 2511255
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے شہر سان فرانسكو كے حكام نے اسلام مخالف امريكی باشندے "پاملا گلر" كی جانب سے لوكل بسوں كے ذريعے اسلام مخالف پروپيگنڈے كی مخالفت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ میں مقيم اسلام مخالف یہودی "پاملا گلر" كے سرپرستی میں اظہار رائے كی آزادی نامی انجمن نے سان فرانسكو میں اسلام كے خلاف پروپيگنڈے كے لیے بسوں سميت مختلف مقامات پر بورڈ نصب كیے ہیں ۔
اس اسلام مخالف مہم كہ جس كا خرچہ مذكورہ انجمن برداشت كرتی ہے ، لوكل بسوں پر اسلام كے بارے میں توہين آميز جملے تحرير كیے گئے ہیں اسی طرح اسامہ بن لادن اور جنگ كے حوالے سے اس كے اشتعال انگيز جملوں كو بھی اسلام كی طرف نسبت دی گئی ہے ۔
1203581
نظرات بینندگان
captcha