بحرين میں مساجد كی بے حرمتی پر "الوفاق" كا شديد احتجاج

IQNA

بحرين میں مساجد كی بے حرمتی پر "الوفاق" كا شديد احتجاج

23:44 - March 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2512003
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی اسلامی قومی جماعت "الوفاق" نے آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز كی جانب سے مسجدوں كی بے حرمتی كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے گزشتہ روز 15 مارچ كو دیہ نامی علاقے میں واقع ايك مسجد پر آنسو گيس فائر كی اور نماز جماعت سے روكنے كی كوشش كی ہے ۔
الوفاق كے مطابق ، سيكورٹی فورسز نے سكولوں سميت سينكڑوں كی تعداد میں گھروں پر بھی حملے كیے اور آنسو گيس فائر كی جس كی وجہ سے متعدد افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ 14 مارچ سال 2011 میں سعودی عرب اور امارات كی مشتركہ فوجوں نے مظاہروں کو کچلنے میں آل خلیفہ حکومت کی مدد کرنے کے لیے بحرين پر حملہ كيا تھا ۔
1204826
نظرات بینندگان
captcha