ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے گزشتہ روز 15 مارچ كو دیہ نامی علاقے میں واقع ايك مسجد پر آنسو گيس فائر كی اور نماز جماعت سے روكنے كی كوشش كی ہے ۔
الوفاق كے مطابق ، سيكورٹی فورسز نے سكولوں سميت سينكڑوں كی تعداد میں گھروں پر بھی حملے كیے اور آنسو گيس فائر كی جس كی وجہ سے متعدد افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ 14 مارچ سال 2011 میں سعودی عرب اور امارات كی مشتركہ فوجوں نے مظاہروں کو کچلنے میں آل خلیفہ حکومت کی مدد کرنے کے لیے بحرين پر حملہ كيا تھا ۔
1204826