ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اجتماع كا ہدف آسٹريلوی معاشرے میں اسلام كے بارے میں غلط تصورات كی اصلاح كرنا اور مسلم و غير مسلم افراد كے درميان فاصلوں كو كم كرنا ہے ۔
واضح رہے كہ "اسلامی امن" كے عنوان سے منعقد ہونے والی اس بين الاقوامی كانفرنس میں آسٹريليا كے مختلف شہروں میں مقيم 2000 سے زائد شہريوں سميت نيوزيلينڈ اور ہندوستان سے تعلق ركھنے والے خصوصی مہمانوں اور علما نے شركت كی ہے ۔
اس كانفرنس كے ذيل میں مختلف ممالك كے اسلامی ماہرين كی موجودگی میں خانوادوں اور اسلام كی تبليغ كے مختلف موضوعات پر وركشاپوں كابھی اہتمام كيا جا رہا ہے۔
1204810