قطر میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا قيام

IQNA

قطر میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا قيام

23:45 - March 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2512008
بين الاقوامی گروپ : قطر كے دار الحكومت "دوحہ" میں ايك ارب ڈالر كی لاگت سے دنيائے اسلام كے سب سے بڑے اسلامی بينك كی تاسيس كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «IINA»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطر كے وزير اقتصاد نے دارالحكومت دوحہ میں اسلامی ترقياتی بينك كے تعاون سے "البركۃ" نامی دنيائے اسلام كے سب سے بڑے اسلامی بينك كے افتتاح كی خبر دی ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : یہ بينك اپنی تكميل كے آخری مرحلے میں ہے اور آئندہ چند ماہ میں اس كا بقاعدہ طور پر افتتاح كيا جائے گا ۔
وزير اقتصاد نے مزيد كہا :اس بينك كا مقصد اسلامی بينكاری كی تقويت كے لیے غير ملكی سرمایے كو جذب كرنا ہے ۔
1204713
نظرات بینندگان
captcha