ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «rts»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز 16 مارچ كو منعقد ہونے والی ايك كانفرنس كے دوران اسلامی تنظيموں كے نمائندوں اور ہائير ايجوكيشن كے حكام نے آئمہ جماعت كے لیے خصوصی تعليمی كورس كے انعقاد پر اتفاق كيا ہے ۔
سوئس يونيورسٹيوں كے حكام پر مشتمل بورڈ كے سيكرٹری "Antonio Loprieno " نے اعلان كيا : سوئس يونيورسٹيوں كے حكام باہمی مشاورت اور مسلمانوں كے ساتھ تبادلہ خيال كے بعد ان كورسز كے نصاب كے بارے میں فيصلہ كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ كورسز غير ملكی يونيورسٹيوں بالخصوص جرمن اور اسلامك يونيورسٹيوں كے تعاون سے منعقد كیے جائیں گے ۔
1205166