فرانس كے مذہبی رہنماؤں پر مشتمل كانفرنس كا انعقاد

IQNA

فرانس كے مذہبی رہنماؤں پر مشتمل كانفرنس كا انعقاد

23:08 - April 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2516337
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۷ اپريل كو پيرس میں واقع آرتھاڈوكس پادريوں كے ہیڈ كوارٹر میں فرانسيسی مذہبی رہنماؤں پر مشتمل ايك كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lermf»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ نسشت ہر تين ماہ میں ايك دفعہ اس ہیڈ كوارٹر میں منعقد كی جاتی ہے جس میں اسلام ، مسيحيت ، یہوديت اور بدھ مت سے تعلق ركھنے والے مذہبی رہنما شركت كرتے ہیں ۔
اس نشست كے دوران فرانس میں رونما ہونے والے تازہ ترين مذہبی واقعات كا جائزہ ليا گيا ہے جبكہ نشست میں حاضر شركا نے مختلف اديان كے پيروكاروں كے خلاف نفرت اور تشدد كی ترويج كے مقابلے اور اديان كے درميان كے گفتگو كو فروغ دينے كے لیے مختلف علمی روشوں پر بحث و تمحيص كی ہے ۔
1209259
نظرات بینندگان
captcha