ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مركز امام علی (ع) كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مقامی وقت كے مطابق ہر رات ۲۰:۳۰ پر منعقد ہونے والی مجالس عزا سے حجت الاسلام المسلمين حسن پور خطاب فرمائیں گے ۔
واضح رہے كہ نماز مغربين كی جماعت كے بعد قرآن كريم كی تلاوت اور مرثیہ خوانی ان پروگراموں كا حصہ ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ امام علی (ع) اسلامی مركز اسلامی معارف اور ثقافت كی نشر و اشاعت كے حوالے سے آسٹريا كے فعال ترين مراكز میں شمار ہوتا ہے جس كو ۲۰۰۱ میں سركاری طور پر منظور كيا گيا تھا ۔
1208124