انگلينڈ ؛ تفسير قرآن كريم كے ضمن میں سماجی درسوں پر مشتمل كلاسوں كا اہتمام

IQNA

انگلينڈ ؛ تفسير قرآن كريم كے ضمن میں سماجی درسوں پر مشتمل كلاسوں كا اہتمام

22:18 - April 10, 2013
خبر کا کوڈ: 2517655
بين الاقوامی گروپ : انگلينڈ كے اسلامی مركز كی كوششوں سے ہر جمعرات كو عربی زبان میں تفسير قرآن كريم كے ضمن میں سماجی درسوں پر مشتمل كلاسیں منعقد كی جارہی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے انگلينڈ كے اسلامی مركز كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ كلاسیں ہر جمعرات كو مقامی وقت كے مطابق شام ۱۸:۳۰ پر لندن میں واقع مذكورہ اسلامی مركز میں منعقد كی جارہی ہیں ۔
قرآن كريم كی قرائت اور ترتيل كے ساتھ تلاوت بھی ان كلاسوں كا حصہ ہیں جبكہ عراق سے تعلق ركھنے والے قرآنی محقق اور اسلامی مركز كے شعبہ عربی زبان كے انچارج علی رمضان الاوسی حاضرين كے لیے تفسير قرآن كے ضمن میں سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے ۔
1209462
نظرات بینندگان
captcha