بوديوں كی جانب سے مسلمانوں كے قتل عام میں تيزی / اس دفعہ سری لنكا فتنے كا مركز

IQNA

بوديوں كی جانب سے مسلمانوں كے قتل عام میں تيزی / اس دفعہ سری لنكا فتنے كا مركز

23:55 - April 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2517858
بين الاقوامی گروپ : بوديوں كی جانب سے برما میں جاری مسلمانوں كے خلاف پرتشدد كاروائيوں كا سلسلہ اب سری لنكا تك پھيل گيا ہے اور یہاں بھی مسلمان شہريوں پر بعض انتہا پسند بوديوں كے حملوں كی اطلاعات ملی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بعض ذرائع نے سری لنكا میں انتہا پسند بوديوں كی جانب سے مسلمانوں كے خلاف پر تشدد واقعات كے بارے میں خبر دی ہے ۔
خبروں كے مطابق ، سری لنكا میں گزشتہ كچھ مہينوں كے دوران مسلمانوں پر بوديوں كے حملوں میں نماياں طور پر تيزی آئی ہے ۔
واضح رہے كہ برما كی طرح اب سری لنكا میں بھی مسلمانوں كی توہين اور اور انكے مذہبی اماكن پر حملے روز كا معمول بن چكے ہیں ۔
1210901
نظرات بینندگان
captcha