خليج فارس تعاون كونسل كی حزب اللہ كو دہشت گرد تنظيموں كی لسٹ میں شامل كرنے كی كوششیں

IQNA

خليج فارس تعاون كونسل كی حزب اللہ كو دہشت گرد تنظيموں كی لسٹ میں شامل كرنے كی كوششیں

23:54 - April 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2517859
بين الاقوامی گروپ : درحالنكہ شام میں مسلح اور دہشتگرد گروپ خليج فارس تعاون كونسل كی مكمل حمايت كے ذريعے شامی شہريوں كے خلاف دہشتگردانہ كاروائيوں میں مصروف ہیں یہ كونسل اپنے صیہونی آقاؤں كی خوشنودی كے لیے لبنان كی اسلامی مزاحمت كو دہشت گرد تنظيموں كی لسٹ میں شامل كرنے كا جائزہ لے رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ درحالنكہ شام میں "جبہ النصرہ" جيسے مسلح اور دہشتگرد گروپ خليج فارس تعاون كونسل كی مكمل حمايت كے ذريعے شامی شہريوں كے خلاف دہشتگردانہ كاروائيوں میں مصروف ہیں یہ كونسل اپنے صیہونی آقاؤں كی خوشنودی كے لیے لبنان كی اسلامی مزاحمت كو دہشت گرد تنظيموں كی لسٹ میں شامل كرنے كا جائزہ لے رہی ہے ۔
بحرين كے پارليمانی نمائںدے "خليفہ احمد الظہرانی" نے حزب اللہ كو دہشت گرد تنظيموں كی فہرست میں شامل كرنے پر مبنی خليج فارس تعاون كونسل كے ركن ممالك كے فيصلے كے بارے میں خبر ديتے ہوئے دعوی كيا ہے كہ حزب اللہ كو دہشت گرد تنظيموں كی فہرست میں شامل كرنے سے لبنان كے ساتھ تعلقات میں كوئی فرق نہیں آئے گا ۔
1211150
نظرات بینندگان
captcha