ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۰ اپريل كی صبح كويت كے "بيان" نامی محل كے تھیٹر ہال میں منعقدہ "جايزہ كويت" قرآن كريم مقابلوں كی اختتامیہ تقريب كے دوران ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان كيا گيا ہے جس كے مطابق ايران كے نمائندے سيد مصطفی حسينی شعبہ قرائت میں تيسری پوزيشن حاصل كرنے میں كامياب ہوئے ہیں ۔
سيد مصطی حسينی نے ايكنا كے ساتھ ٹيلی فونك گفتگو كے دوران ان مقابلوں می تيسری پوزيشن حاصل كرنے پر مسرت كا اظہار كرتے ہوئے كہا : ان مقابلوں كے انعامات كويت كے بادشاہ امير شيخ صباح الاحمد كے توسط سے ديئے گئے ہیں ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، الجزائر اور عراق كے نمائںدوںنے ان مقابلوں میں پہلی اور دوسری جبكہ مراكش كے نمائندے نے چوتھی پوزيشن حاصل كی ہے ۔
1211073