ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے جامع الازہر كے فارغ التحصيل طلبا كی عالمی يونين كی كوششوں سے غير ملكی طلبا كے لیے منعقد كيئے جائیں گے ۔
مذكورہ يونين كے نائب صدر اسامہ ياسين نے اعلان كيا : یہ قرآنی مقابلے جامع الازہر كے غير ملكی طلبا كی مثبت سرگرميوں كو فروغ دينے كے لیے انجمن كی مختلف كوششوں كے تناظر میں منعقد كیے جائیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : جامع الازہر كے متعدد اساتيد اور قرآن كريم كی تدريس كے لیے معتبر ٹيچنگ سرٹيفكیٹ كے حامل افراد ان مقابلوں پر نظارت كریں گے ۔
1211563