امريكہ كی بالٹيمور يونيورسٹی میں اسلام سے آشنائی ہفتے كا انعقاد

IQNA

امريكہ كی بالٹيمور يونيورسٹی میں اسلام سے آشنائی ہفتے كا انعقاد

23:58 - April 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2518705
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست مری لينڈ كی بالٹيمور يونيورسٹی میں اسلام اور مسلمانوں كا حقيقی تعارف اور اس حوالے سے موجود غلط تصورات كی اصلاح كے لیے اسلام سے آشنائی ہفتہ منايا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«Allevents in Baltimore»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس ہفتے كے پروگراموں كا آغاز ۷ اپريل كو اسلام سے آشنائی ہفتے كے تعارف سے كيا گيا تھا ۔
۷ اپريل كو منعقد ہونے والے اس افتتاحی پروگرام کے دوران امريكی معاشرے میں مسلمانوں كے حالات زندگی ،اس معاشرے كا حصہ بننے کے لیے مسلمانوں کی دلچسپی اور احترام کے ساتھ دوسروں کے دين سے آشنائی كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
1210935
نظرات بینندگان
captcha