امارات میں قرآن كريم كی توہين پر مشمتل كمپيوٹر گيموں پر پابندی

IQNA

امارات میں قرآن كريم كی توہين پر مشمتل كمپيوٹر گيموں پر پابندی

23:58 - April 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2518706
بين الاقوامی گروپ : امارات كے شہر "ام القيوين" كے مركز برائے اقتصادی ترقی نے شہر كی دكانوں پر قرآن كريم كی توہين پر مشتمل پلے اسٹيشن اور كمپيوٹر گيموں كی خريد و فروخت پر پابندی عائد كرنے كی اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «GulfToday»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مذكورہ مركز کے ڈائريكٹرجنرل "عيسی مصباح" نے اعلان كيا : توہين آ‏ميز گيموں كی خريد و فروش میں ملوث دكانوں پر جرمانہ عائد كرنے كے ساتھ ساتھ اس قسم كی تمام گيموں كو بھی ضبط كر ليا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : تمام دكانوں كو اسلامی مقدسات كی توہين پر مشتمل گيموں كی خريد و فروخت كے حوالے سے خبر دار اور اعلان كيا گيا ہے كہ خلاف ورزی كی صورت میں ملوث افراد کے خلاف سخت كاروائی كی جائے گی۔
1211815
نظرات بینندگان
captcha