فرانس میں اسلامی سرگرميوں اور گيموں كے لیے ويب سائیٹ كا افتتاح

IQNA

فرانس میں اسلامی سرگرميوں اور گيموں كے لیے ويب سائیٹ كا افتتاح

23:51 - April 14, 2013
خبر کا کوڈ: 2518807
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں گيم ڈيزائنرز نے مسلمان فرانسيسی بچوں كی ضرورت كے پيش نظر اسلامی گيموں اور كارٹون كے لیے ايك ويب سائیٹ كا افتتاح كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islammessage»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فرانس میں "دارالاثریہ" نامی گيم ڈيزائنرز گروپ نے ملك میں گيموں اور كارٹوں سے متعلق ايك اسلامی ويب سائیٹ كا افتتاح كيا ہے تاكہ اس كے ذريعے مسلمان خانوادوں كی ضروريات كو بہتر انداز سے پورا كيا جاسكے ۔
دارالاثریہ گروپ نےبچوں كے اندر پائی جانے والی كھيل اور گيموں كے بارے میں خاص دلچسپی اور فرانس میں اس حوالے سے اسلامی اور تعليمی سرگرميوں كی عدم دستيابی كو مدنظر ركھتے ہوئے اس سائیٹ كا افتتاح كيا ہے تاكہ مسلم گھرانوں سے تعلق ركھنے والے بچے اسلامی تعليمات سے ہم آہنگ سرگرميوں سے استفادہ كر سكیں ۔
1212066
نظرات بینندگان
captcha