ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «The Jakarta Post»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ جكارتہ كے سياحتی مركز نے وزارت خزانہ ، غذائی مراكز اور علما كونسل كے تعاون سے ملك میں اسلامی سياحت كو فروغ دينے كے لیے حلال سيرٹيفيكیٹ جاری كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
جكارتہ كے سياحتی مركز كے سربراہ "آری بوديمان" نے جكارتہ كے تين سو سے زائد ہوٹلوں اور غذائی مراكز كے ملكان كی موجودگی میں اعلان كيا : مسلمان سياحوں نے ہميشہ جكارتہ میں واقع ہوٹلوں اور غذائی مراكز كو حلال سيرٹيفيكیٹ جاری كرنے كا تقاضہ كيا ہے ۔
1212193