بيلجئيم كی مسلم تنظيم كا جوانوں کی جانب سے شام کے دہشت گرد گروپوں میں شموليت پر انتباہ

IQNA

بيلجئيم كی مسلم تنظيم كا جوانوں کی جانب سے شام کے دہشت گرد گروپوں میں شموليت پر انتباہ

23:30 - April 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2519378
بين الاقوامی گروپ : بيلجئيم كی "معاشرہ اور مسلمان" نامی تنظيم نے ايك بيان كے ذريعے آئمہ جماعت سے جوانوں كو دہشت گرد تنظيموں میں شموليت اختيار كرنے اور اسلام كے نام پر بشار الاسد كے مخالف وہابی انتہا پسند گروپوں كی كال پر شام جانے سے روكنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lesoir»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مذكورہ تنظيم نے ايك بيان كے ذريعے بعض انتہا پسند گروپوں كی جانب سے بيلجئيم كے مسلمان جوانوں كو اسلام کے نام پر شامی حکومت كے ساتھ جنگ كے لیے اکسانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔
اس تنظيم نے مزيد زورديا : بعض گروپ دين مقدس اسلام كو وسيلہ بنا كر اپنے غير انسانی اور اسلامی اقدامات كی توجیہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
1212637
نظرات بینندگان
captcha