مصر میں مكتب اہل بيت (ع) كے پيروكاروں كی شيعہ دشمنی كے مقابلے كے لیے كوششیں

IQNA

مصر میں مكتب اہل بيت (ع) كے پيروكاروں كی شيعہ دشمنی كے مقابلے كے لیے كوششیں

23:30 - April 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2519382
بين الاقوامی گروپ : مصر میں شيعہ تحريك كے بانی ڈاكٹر محمد غنيم ملك میں بڑھتی ہوئی شيعہ دشمنی كے مقابلے كے لیے شيعوں كی حقوق تلفی سے متعلق دستاويزات كو يورپين ممالك كے سفرا كے سپرد كرنے كی كوشش كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«hebdo.ahram.fr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہےكہ مصر كے سرگرم شيعہ رہنما ڈاكٹر محمد غنيم نے ملك میں شيعوں كے ساتھ امتيازی سلوك كے ساتھ مقابلے كے لیے مكتب اہل بيت (ع) كے پيروكاروں كی حقوق تلفی سے متعلق دستاويزات اكھٹی كر كے يورپ كے قانونی اداروں كے سپرد كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كے اسلامی انقلاب كے بعد اپنے يونيورسٹی دور میں امام خمينی (رہ) كے بارے میں كتابوں كے مطالعے سے شيعہ مذہب اختيار كرنے والے ‏‏محمد غنيم اپنے بارے میں كچھ اس طرح كہتے ہیں : اپنے گھر میں صرف میں ہی شيعہ ہوں اور جب میں نے شيعہ مذہب اختيار كيا تو اس وقت عدالت كے حكم سے مجھے جيل بھيج ديا گيا تھا ۔
1212574
نظرات بینندگان
captcha