ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹWAM كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس دو روزہ كانفرنس كے دوران مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے يونيورسٹی كے اساتيد ، اقتصاد دان ، محققين ، قانون ساز اور علما مشرق وسطی اور شمالی افريقا میں اسلامی اقتصاد كے مستقبل كا جائزہ لیں گے ۔
واضح رہے كہ كانفرنس كے دوران اسلامی اقتصاد سے مربوط قوانين ، فلسفہ اسلامی اقتصاد اور رائج مسائل ، اسلامی اقتصاد میں اكاونٹنگ اور اڈیٹنگ اور اسلامی بينكوں پر عالمی مالياتی بحران كے اثرات سميت فقر كی روك تھام اور اجتماعی ترقی كے لیے اسلامی بينكاری جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
1212713