ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الانباط"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مركز اردنی فوج كی "امن كے محافظ" بٹالين كے شعبہ انجينئرنگ كے تعاون سے تعمير كيا جائے گا ۔
اس بٹالين كے كمانڈر ہشام علی الرقاد نے خيال ظاہر كيا : اس منصوبے كے لیے ۴۰۰ مربع میٹر زمين كا انتخاب كيا گيا ہے جبكہ منصوبے میں مركز كی ٹائلوں اور وضوخانے كی تعمير نو كے علاوہ مركز كو بجلی كی فراہمی بھی شامل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اردن فوج كی مذكورہ بٹالين نے ساحل عاج كے حفظ قرآن و حديث نبوی(ع) سیںٹر كے طلبا میں ۳۵۰ سے زائد سكول بيگ اور سٹيشنری كا سامان بھی تقسيم كيا ہے ۔
1212792