حضرت زہرا(ع) کے ساتھ آشنائی میری زندگی میں بڑی تبدیلی کا باعث بنی

IQNA

حضرت زہرا(ع) کے ساتھ آشنائی میری زندگی میں بڑی تبدیلی کا باعث بنی

23:31 - April 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2520566
بین الاقوامی گروپ : حضرت فاطمہ زہرا(ع) کی حیات مبارکہ اسلام میں حاتون کے بلند مرتبہ مقام پر واضح دلیل تھی اور آپ(ع) نے اپنی عملی زندگی میں خاتون کے اس مقام کو بہترین انداز پیش کیا تھا ۔
امریکہ کی نو مسلم مشرقی امور کی محقق مانیکا ویٹ نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے ساتھ گفتگو کے دوران خیال ظاہر کیا : رفتار و گرفتار میں عظمت و وقار حضرت زہرا(ع) کی شناخت کا ذریعہ ہے اور آپ (ع) اپنی مختصر سی زندگی میں مسلمان خاتون کا کامل نمونہ تھیں ۔
اس سے قبل امریکی فوج میں کام کرنے والی مانیکا ویٹ نے مزید کہا : اسلام قبول کرنے سے پہلے میرے نزدیک زندگی میں کامیابیوں کا معیار بہت زیادہ مختلف تھا اس وقت میری زیادہ تر توجہ پیسے ، لباس اور ظاہری عیش و عشرت کے حصول پر تھی لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد جب میں حضرت زہرا(ع) کی سیرت مبارکہ سے آشنا ہوئی تو مجھے اپنی غلطیوں کا احساس ہوا ۔
1213342
نظرات بینندگان
captcha