بحرين ؛ ۱۷ اپريل كا دن "مذہبی آزادی" سے موسوم

IQNA

بحرين ؛ ۱۷ اپريل كا دن "مذہبی آزادی" سے موسوم

23:36 - April 18, 2013
خبر کا کوڈ: 2520759
بين الاقوامی گروپ : ۱۷ اپريل كو بحرين كی قومی اور قانونی شخصيات نے ملك میں ۱۷ اپريل كو "مذہبی آزادی" كا دن قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ olamaa.netكے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بحرين كی قومی اور قانونی شخصيات نے آج ملك كی ۴۵۰ سالہ تاريخی مسجد "امير محمد البربغی" كے يوم انہدام كی مناسب سے ۱۷ اپريل كے دن كو ملك میں مذہبی آزادی كا دن قرار دياہے ۔
اسی سلسلے میں بحرين كی انسانی حقوق كی تنظيم نے اعلان كيا : آل خليفہ كی جارحيت كا نشانہ بننے والی ۷۲ فيصد مسجدوں كی تعمير نو كا كام ابھی تك شروع نہیں ہوا ہے ۔
انجمن نے مزيد كہا : بحرينی حكومت ابھی تک مسجدوں كی تعمير نو كے حوالے سے لاپراہی كا مظاہرہ كر رہی ہے ۔
1213579
نظرات بینندگان
captcha