تاتاری زبان میں پہلی تفسير قران كريم كی اشاعت

IQNA

تاتاری زبان میں پہلی تفسير قران كريم كی اشاعت

23:36 - April 18, 2013
خبر کا کوڈ: 2520762
بين الاقوامی گروپ : تاتاری زبان میں قرآن مجيد كی پہلی تفسير كو روس كی خومختار رياست جمہوریہ تاتارستان میں شائع كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«World Bulletin»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ تاتاری زبان میں قرآن كريم كی پہلی تفسير "انيس ہاليدوف" كے توسط سے ۲۰۰۱ میں تحرير كی گئی تھی ۔
ليكن مفسر كی وفات كے بعد یہ تفسير ادھوری رہ جانے كی وجہ سے ايك لمبے عرصے تك شائع نہیں ہوئی تھی ليكن اب روس كی اسلامی يونيورسٹی كے پروفيسر ڈاكٹر"رزدا صفيولينا" نے اس كو پایہ تكميل تك پہنچايا ہے ۔
اب تك تاتاری زبان میں ۵ مفسيرين نے قرآن كی مختلف تفسيریں لكھی ہیں ليكن مختلف وجوہات كی بنا پر ان میں سے كوئی بھی شائع نہیں کی گئی ہے ۔
1213635
نظرات بینندگان
captcha