ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے دفتر رہبر معظم انقلاب كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے سپريم لیڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے امريكی رياست ميساچوسیٹس كے دارالحكومت بوسٹن میں ميراتھن ريس میں ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت كرتے ہوئے امريكا كو دہشت گردی كے خلاف دہری پاليسی پر تنقيد كا نشانہ بھی بنايا ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے مزيد كہا : ايران دنيا كے كسی بھی خطے میں ہونے والی دہشت گردی كے خلاف ہے اور اس كی سختی سے مذمت كرتا ہےجبكہ اس كے برعكس امريكا جو انسانی حقوق كا علمبردار بنتا ہے نے ہميشہ سے دہشت گردی كے خلاف دہری پاليسی اختيار كر ركھی ہے۔
1214348