اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بوسٹن بم دھماکوں کی مذمت

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بوسٹن بم دھماکوں کی مذمت

23:36 - April 18, 2013
خبر کا کوڈ: 2520764
بین الاقوامی گروپ : ۱٦ اپریل کو اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان کے ذریعے بوسٹن میں میرتھن ریس کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ۱۷۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «Global Post»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے صدر اکمل الدین احسان اوغلو نے اس بیان میں بوسٹن بم دھماکوں کو دہشتگردانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : اس قسم کے بزدلانہ اقدامات جن کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے قابل مذمت جرم ہیں ۔
اسی طرح سعودیہ ، بحرین ، کویت ، عمان اور قطر پر مشمتل خلیج فارس تعاون کونسل نے بھی ایک بیان کے ذریعے ان دھماکوں کی مذمت کی ہے ۔
1213815
نظرات بینندگان
captcha