ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ المنار کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم اور لبنان کے جمعیت مسلم علما کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جس میں مذکورہ جمعیت کے ٹرسٹیز بورڈ کے چئرمین شیخ احمد الزین ، صیدا شہر کی مسجد "قدس" کے امام جماعت شیخ ماہر حمود اسی طرح بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے صدر یوسف ربیع سمیت علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔
مذکورہ جمعیت کے ٹرسٹیز بورڈ کے چئرمین شیخ احمد الزین نے اپنے خطاب کے دوران لبنانی علما بالخصوص اس جمعیت کے اراکین کی جانب سے بحرینی عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
1213824