ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت المنامہ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ بحرینی پولیس نے پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا اور دوسری طرف وزارت داخلہ نے بھی مظاہروں میں شریک متعدد افراد کی گرفتاری کے بارے میں خبر دی ہے ۔
واضح رہے کہ بحرین میں عنقریب منعقد ہونے والی فارمولا ۱کار ریس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع بھی ملی ہے ۔
1214649