سعودی عرب میں اسلامی آثار كے انہدام كا شرعی جواز صادر كر ديا گيا

IQNA

سعودی عرب میں اسلامی آثار كے انہدام كا شرعی جواز صادر كر ديا گيا

23:20 - April 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2521541
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے مفتی اعظم نے متنازعہ فتوی جاری كرتے ہوئے مكہ میں حرمين شريفين كی توسيع كے بہانے سے اسلامی تاريخی آثار كے انہدام كی اجازت دی اور دعوی كيا : حرمين شريفين میں تمام اسلامی آثار كو منہدم كرنے میں كسی قسم كا كوئی شرعی اشكال نہیں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ درحالنكہ كے سعودی حكام اپنی تاريخی رسم و رواج كو زندہ ركھنے اور "الجنادریہ"نامی فيسٹيول كے نام سے رقص و سرور كی محلفیں سجانے كے لیے ہر سال بے تحاشہ ريال اڑاتے ہیں ، سعودی مفتی اعظم عبد العزيز بن عبد اللہ شيخ نے مكہ میں مسلمانوں كے تاريخی ورثے كی اہميت كو مكمل طور پر نظر انداز كرتے ہوئے شہر میں حرمين شريفين كی توسيع كے بہانے سے تمام اسلامی آثار كو محو كرنے كی اجازت ديتے ہوئے دعوی كيا : حرمين شريفين میں كسی بھی جگہ اسلامی آثار كو مٹانے میں نا صرف یہ كہ كوئی اشكال نہیں ہے بلكہ ضروری ہے ۔
1214935
نظرات بینندگان
captcha