دبئی ؛ كانفرنس كے دوران اسلام فوبيا كے خلاف جنگ میں میڈيا كے كردار كا جائزہ

IQNA

دبئی ؛ كانفرنس كے دوران اسلام فوبيا كے خلاف جنگ میں میڈيا كے كردار كا جائزہ

23:20 - April 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2521543
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ سے ۱۵ مئی تك دبئی میں "اسلام فوبيا ؛ كيا میڈيا كی جانب سے جاری غلط افكار كے خاتمے كی كوششیں كافی ہیں؟ " كے عنوان سے ايك كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «emirates247»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ كانفرنس دبئی كے پريس كلب كی جانب سے "گرينڈ ہوٹل " میں جاری عرب میڈيا كے بارہویں اجلاس كے ضمن میں منعقد كی جائے گی ۔
اس كانفرنس كے دوران دنيا بھر سے ذرائع ابلاغ كے نمائندے ، فكری رہنما ، اساتيد ، قانون ساز اور طلبا شركت كریں گے ۔
اس كانفرنس كے دوران اسلام فوبيا كی پيدائيش میں اہم ترين عوامل ، اس غلط تصور كی ترويج میں پس پردہ محركات اور اسلام مخالف تعصبات كی تعريف کے علاوہ معاشروں ، اديان اور ثقافتوں كو اسلام فوبيا سے پہنچنے والے نقصانات جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
1215053
نظرات بینندگان
captcha