جامع الازہر میں يتيم حفاظ كرام كی تجليل

IQNA

جامع الازہر میں يتيم حفاظ كرام كی تجليل

23:20 - April 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2521545
بين الاقوامی گروپ : ۱۸ اپريل كو جامع الازہر میں "الاورمان" نامی انجمن كی كوششوں سے منعقد ہونے والی ايك تقريب كے دوران مصر كے ايك سو يتيم حفاظ كرام كی تجليل كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الوفد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ
مصر كی الاورمان نامی انجمن آج جامع الازہر میں ايك تقريب منعقد كرے گی جس كے دوران مصر كے ايك سو يتيم حفاظ كرام كے درميان ۱ لاكھ جنیہ (مصری كرنسی) كی قيمت كے انعامات تقسيم كیے جائیں گے ۔
یہ تقريب شيخ الازہر احمد الطيب كے زير نظارت منعقد كی جائے گی جس میں الازہر كے نمائندے شيخ عبد التواب قطب خطاب كریں گے ۔
الاورمان انجمن كے ڈائريكٹر جنرل "ممدوح شعبان" نے اس بيان كے ساتھ كہ اس تقريب میں مصر كے وزير تعليم بھی شركت كریں گے خيال ظاہر كيا : اس سلسلے كی ايك اور تقريب تقسيم انعامات آئندہ ہفتے منعقد كی جائے گی ۔
1213688
نظرات بینندگان
captcha