حرم مطہر رضوی میں توسيع انقلاب اسلامی كی نماياں ترين كاميابی ہے

IQNA

آيت اللہ علم الہدیٰ؛

حرم مطہر رضوی میں توسيع انقلاب اسلامی كی نماياں ترين كاميابی ہے

10:36 - September 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2589675
مشہد مقدس كے محترم امام جمعہ نے كہا:انقلاب اسلامی كی نماياں ترين كاميابيوں میں سے ايك حضرت امام رضا علیہ السلام كے حرم مطہر میں توسيع ہے۔
ميلاد رضوی جشن كمیٹی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد احمد علم الہدیٰ نے حضرت امام رضا علیہ السلام كے زائرين اور مجاورين كے اجتماع میں نماز جمعہ كے عبادی سياسی خطبوں میں عشرۂ كرامت رضوی اور حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ والثناء كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے تبريك پيش كرتے ہوئے اظہار كيا:انقلاب اسلامی كی نماياں ترين كاميابيوں میں سے ايك اس مقدس بارگاہ میں توسيع كرنا ہے جبكہ شہنشاہی حكومت اس مقدس مكان كی موقوفات كوذاتی منافع كے لیے استعمال كرتی تھی۔
انہوں نے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ انقلاب اسلامی كی بركت سے اس مقدس بارگاہ كی تمام تر توانائياں زائرين اور مجاورين كے اختيار میں قرار دی جاتی ہیں،كہا:آج حرم مطہر رضوی عظيم يونيورسٹی،بے نظير لائبريری اور ملك بھر اور خطے كی سطح پر بے مثال تحقيقاتی مركز جيسی سہوليات ركھتا ہے اور یہ سب انقلاب اسلامی اور اس مقدس مكان كی مديريت كے افتخارات میں سے ہے۔
مجلس خبرگان كے ممبر نے مزيد كہا:شہنشاہی دور حكومت میں شاہ كی ملعونہ بیٹی اپنے جوے كے اخراجات عوام كی نذورات اور حرم مطہر كی موقوفات سے پورا كرتی تھی۔
مشہد مقدس كے محترم امام جمعہ نے كہا:حرم مطہر رضوی كا عظيم ايريا اور اقتصادی منابع میں توسيع ايك عالم دين كی مديريت كا نتيجہ ہے۔اسی وجہ سے جب تك یہ محترم شخصيت اس ملكوتی بارگاہ میں فعاليت اور خدمت انجام دیے رہی ہیں ان كی قدردانی اور شكریہ ادا كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا:میں بھی عالم ربانی آيت اللہ واعظ طبسی جنہوں نے ۳۰ سال صادقانہ خدمات انجام دیں اور دوسرے خدّام اور ملازمين كا شكریہ ادا كرتے ہوئے ان كی قدردانی كرتا ہوں۔
انہوں نے عشرۂ كرامت رضوی اور ذی القعدہ كے مبارك ايام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اظہار كيا:ذيقعدہ كا مہينہ حضرت امام رضا علیہ السلام كا مہينہ ہے اسی وجہ سے زائرين كے لیے یہ سب سے بڑی سعادت ہے كہ ان ايام میں امام علیہ السلام كی زيارت كی سعادت حاصل كر رہے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha