پاکستان؛ ہزاروں زائرین امام حسین کی عراق روانگی

IQNA

پاکستان؛ ہزاروں زائرین امام حسین کی عراق روانگی

11:47 - December 02, 2014
خبر کا کوڈ: 2614235
بین الاقوامی گروپ: سخت سیکورٹی میں پچاس سے زائد بسوں کا قافلہ گذشتہ رات ایران بارڑر کی جانب روانہ

ایکنا نیوز- چہلم امام حسین {ع}  پر کروڑوں مسلمان عراق میں حاضر ہوتے ہیں ۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہزاروں لوگ ہر سال چہلم امام کے موقع پر ایران کے راستے عراق جاتے ہیں ۔
گذشتہ رات پچاس بسوں سے زائد کا قافلہ جسمیں ڈھائی ہزار سے زائد زائرین موجود ہیں ایران بارڑر کی جانب روانہ ہواہے۔
سخت ترین سیکورٹی حصار میں زائرین کے قافلے میں مرد،خواتین، بچے اور بوڈھے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے عراق حکومت کے اعلان کے مطابق اس سال بارڑر پر بھی ویزے جاری کیے جائیں گے اور معاوضہ صرف ایک ڈالر یعنی سو روپے ہوگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر عراق اور ایران حکومت کی جانب سے بارڈر پر خصوصی امیگریشن سہولتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha