جرمنی؛ مسجد پر نژاد پرستوں کا حملہ

IQNA

جرمنی؛ مسجد پر نژاد پرستوں کا حملہ

14:22 - December 23, 2014
خبر کا کوڈ: 2625098
بین الاقوامی گروپ: شمال مغربی جرمنی «دورماگن» میں ایک زیر تعمیر مسجد پر حملے کا واقعہ پیش آیا

ایکنا نیوز- دویچہ ولہ نیوز کے مطابق جرمنی میں «سلیمانه» نامی مسجد پر گذشتہ دنوں حملے کا واقعہ پیش آیا جسمیں شدت پسندوں کی جانب سے مسجد کی دیواروں پر نفرت انگیز نعرے بھی درج کیے گئے
پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور اطلاع دینے والوں کے لیے انعام بھی رکھا گیا ہے
حالیہ دنوں میں مسجد اور ایک مسلمان عورت پر حملوں کو مسلمانوں کے خلاف حملوں میں تیزی کا تسلسل سمجھا جاسکتا ہے
چند دنوں پہلے شدت پسند گروپوں کی جانب سے ملسمانوں اور یورپ میں اسلام پھیلنے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔
انجیلا مرکل کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ان مظاہروں پر خبر دار بھی کیا جا چکا ہے۔

2624969

نظرات بینندگان
captcha