پاکستان ؛ پیغمبراکرم {ص} , امام حسن مجتبی اور امام رضا{ع} کی شہادت کے حوالے سے مجالس عزاء کا انعقاد

IQNA

پاکستان ؛ پیغمبراکرم {ص} , امام حسن مجتبی اور امام رضا{ع} کی شہادت کے حوالے سے مجالس عزاء کا انعقاد

8:32 - December 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2625194
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی مجلس عزا منعقد ہوئی اور جلوس برآمد ہوا

ایکنا نیوز- یوم رحلت پیغمبر اسلام {ص} امام حسن مجتبی اور امام رضا {ع} کی شہادت کی مناسبت سے کوئٹہ کے سید آباد امام بارگاہ میں مجلس کا اہتمام کیا گیا 
مجلس عزاء سے خطاب میں امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے فضائل و مناقب کے علاوہ عصر حاضر میں جوانوں کی ہوشیاری اور بیداری پرزور دیا اور کہا کہ آج مختلف ممالک میں شدت پسندی کی سازش سے اصل اسلام کی روح کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
مجلس عزاء  کے بعد معروف ماتمی دستوں کی جانب سے جلوس بھی برآمد کیا گیا جسمیں ہزاروں جوان شریک تھے۔
قابل ذکر ہے کہ شہادت امام رضا {ع} کے حوالے سے ہر سال امام بارگاہ سید آباد کا ماتمی دستہ مشہد میں واقع امام رضا {ع} کے مزار پر بھی حاضری دیکر پرسہ پیش کرتا ہے۔

ٹیگس: جلوس ، عزا ، امام ، رضا
نظرات بینندگان
captcha