مرحبامرحبا، آج عیدمیلادالنبی (ص) مذہبی عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے ، چاروں صوبائی دارلحکومتوں ، وفاق میں توپوں کی سلامی

IQNA

مرحبامرحبا، آج عیدمیلادالنبی (ص) مذہبی عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے ، چاروں صوبائی دارلحکومتوں ، وفاق میں توپوں کی سلامی

7:47 - January 04, 2015
خبر کا کوڈ: 2670458
پاکستان سمیت آج دنیا بھرمیں مسلمان اپنے آخری نبی محمد (ص) کی ولادت کی مناسبت سے عیدمیلادالنبی انتہائی عقیدت واحترام سے منارہے ہیں ، اس موقع پر ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیںجبکہ چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں دن کاآغاز21توپوں کی سلامی سے ہوا

ایکنا نیوز- تفصیلات کے مطابق صبح بہاراں کا آغازمساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعاو¿ں اور درود وسلام سے ہوا اورعلمائے کرام محافل نے خطاب کیا جبکہ پاک فوج نے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا۔ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی کے موقع پر ملک بھر میں چراغاں کیا گیا ہے، شہر شہر گلی گلی کو خانہ کعبہ اور گنبد خضرا کے ہورڈنگز، بینرز اور پرچموں سے سجایا گیا ہے، سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں اور مساجد کو بھی برقی قمقموں اورسکرینوں کے ذریعے سجایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آقائے دو جہاں کی آمد کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور میلاد مصطفیٰﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

مرکزی کمیٹی تقریبات عید میلاد النبی {ص} کے زیر اہتمام ملک بھر میں جشن میلاد النبی کے ہزاروں مرکزی جلو س نکالے جائیں گے۔ کویٹہ میں شیعہ سنی جلوس میلاد النبی میں شرکت کریں گے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرعالم اسلام خصوصاً فلسطین، کشمیر،عراق، افغانستان اور شہدائے میلاد النبی، شہد ائے آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اورامن کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha