ایکنا نیوز - مقابلوں کے ڈائریکٹرحمید صابرفرزام نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : مقابلے آج اختتام کو پہنچ جائیں گے اور اختتامی تقریب میں ایرانی اسپیکر کی شرکت متوقع ہے
انہوں نے کہا : اختتامی تقریب سے پہلے تین سے سات بجے تک حسن قرآت اور حفظ قرآن کے شعبوں میں فائنل راونڈ کے مقابلے ہوں گے اور سات بجے کے بعد اختتامی تقریب ہوگی جسمیں ایرانی اسپیکر کے علاوہ تہران کے مئیر محمد باقر قالیباف بھی شرکت کریں گے
جسکے بعد تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حسن قرآت اور حفظ کے شعبوں کے اول آنے والوں کو تیس سونے کے سکے دیے جائیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ ججز سے گفتگو میں بتایا گیا کہ مقابلوں کا معیار بہت اعلی ہے
صابرفرزام نے کہا کہ مقابلوں میں شرکاء کے طرز انتخاب کی وجہ سے تجربہ کار قار ی اور حافظ قرآن ان مقابلوں میں شریک ہوئے ہیں
انہوں نے کہا کہ مقابلے اب تک بہترین انداز میں اور کسی مشکل کے بغیر انجام پاچکے ہیں اور اسٹاف کے تعاون سے شہر کے مختلف مقامات پر مختلف دیگر پروگرام میں بھی مقابلے کے شرکاء شرکت کرچکے ہیں.