ایکنا نیوز – تہران میں جاری عالمی قرآنی مقابلوں کے ایک جانب ایرانی قرآنی آرٹسٹ سید ولی اللہ امیری کے قرآنی فن پاروں کی نمایش بھی منعقد کی گئی ہے جسمیں مختلف اور دیدہ زیب انداز میں مختلف خطاطی کے نمونے اور فن پارے شامل ہیں
مختلف چیزوں جیسے شیشے ، گندم کے پتوں اور چاول کے دانوں کی مدد سے قرآنی آیات کی نمایش ایک نئے انداز میں پیش کی گئی ہے جو دیکھنے والوں کی نظریں کھینچ لیتی ہے
ایرانی خطاط امیری اب تک گندم کے پتوں پر ۲۹ پارے خطاطی کرچکے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ سال کے آخر تک قرآن مجید کی خطاطی کو مکمل کرسکے
امیری امیدوار ہے کہ ایرانی اعلی مقامات اسکے آثار اور فن پاروں کی نمایش اور حفاظت میں معاونت کریں گے .