راولپنڈی کاواقعہ دشمنان اسلام کی کاروائی ہے: قاضی نورانی

IQNA

راولپنڈی کاواقعہ دشمنان اسلام کی کاروائی ہے: قاضی نورانی

16:34 - January 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2692030
بین الاقوامی گروپ: جو لوگ رسول خدا (ص) کی محفل میلاد میں مسلمانوں پر حملہ کرکے انہیں خون میں نہلا دیں وہ مسلمان نہیں بلکہ اسلام دشمن استعماری ایجنٹ اور خوارج ہیں

ایکنا نیوز- پاکستان کے اہلسنت عالم دین اور جمعیت علمائےاسلام پاکستان کے رہنما نے راولپنڈی کےواقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی دشمنان اسلام کی ہے جو نہیں چاہتے کہ مسلمانوں کےمابین اعتماد و وحدت قائم ہو ۔ علامہ قاضی احمد نورانی نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ رسول خدا (ص) کی محفل میلاد میں مسلمانوں پر حملہ کرکے انہیں خون میں نہلا دیں وہ مسلمان نہیں بلکہ اسلام دشمن استعماری ایجنٹ اور خوارج ہیں جو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان متحدہ ہوکر دشمنان اسلام کی ان سازشوں کو بے نقاب اور ناکام کریں گے اس لئے  کہ اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ جو مسلمانوں میں تفرقے اوراختلافات کی باتیں کرتے ہیں اور اختلافات ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں وہ نہ شیعہ ہے اور نہ سنی بلکہ خوارج ہیں اور ایک خاص منصوبہ پر عمل پیراہیں ۔

63744

ٹیگس: سنی ، شیعہ ، اتحاد ، مسلمان
نظرات بینندگان
captcha