نجف اشرف؛ بین الاقوامی میلادالنبی فیسٹیول کا انقعاد

IQNA

نجف اشرف؛ بین الاقوامی میلادالنبی فیسٹیول کا انقعاد

15:06 - January 11, 2015
خبر کا کوڈ: 2696424
بین الاقوامی گروپ: ولادت با سعادت پیغبر اکرم(ص) کی مناسبت سے اہم شخصیات کی شرکت کے ساتھ میلاد فیسٹیول منعقد کی گئی

ایکنا نیوز- « امام علی‌(ع)» چینل کے مطابق آستانہ مقدس علوی کے تعاون سے میلاد فیسٹیول منعقد ہوئی ۔
میلاد پروگرام سے آستانہ علوی کے سیکریٹری ضیاء الدین زین نے خطاب کرتے ہوئے کہا : افسوس کہ آج امت مسلمہ اور اسلامی دنیا بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور تمام سیمیناروں کا موضوع آجکل اسی موضوع کے گرد گھوم رہا ہے
انہوں نے حدیث نبوی «ما أوذی نبی مثلما أوذیت: کسی پیغمبر کو میری طرح اذیت نہیں دی گئی» اور «اللهم اغفر لقومی فأنهم لا یعلمون: خدایا میری قوم کو بخش دے یہ آگاہ نہیں » کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ان احادیث سے درگذر اور حسن سلوک کا درس ملتا ہے
میلاد فیسٹیول سے یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے«مرتضی الکشمیری» نے اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا : حالات کا تقاضا ہے کہ سب مسلمان ملکر متحد ہوجائیں اور اسلام کے حقیقی چہرے کو واضح کریں
انہوں نے کہا : اختلاف کی بنیاد اصولی نہیں بلکہ سیاسی اور مصنوعی اختلافات ہیں جو دشمن کی طرف سے خوب سپورٹ کیا جارہا ہے ، علامہ کشمیری نے کہا کہ اسلامی دنیا خطرے سے دوچار ہے اور اگرامت مسلمان متحد نہ ہوئے تو صورتحال بہت بگڑ سکتی ہے
میلاد فیسٹیول سے انتظامی امور کے سربراہ «علی خضیر حجی» نے بھی خطاب کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

2690784

ٹیگس: میلاد ، نجف ، پروگرام
نظرات بینندگان
captcha