ایکنا نیوز- اس ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے تبادلے خیال کیے گئے
علماء کے وفد نے بلوچستان میں شیعہ سنی علماء کے درمیان خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مسالک کے علماء وحدت اور ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور تمام سازشوں کے باوجود شیعہ سنی میں اختلاف نہیں ڈالا جاسکا ہے۔ وفد نے ایران کی شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے کوششوں کو بھی سراہا۔
سیستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے تکفیری اور شدت پسندی کو اسلام دشمن طاقتوں کی سازش قرار دیتے ہوئے شیعہ سنی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور ایران میں ہم آہنگی کو ایران میں اتحاد کا نمونہ قرار دیا۔
ملاقات میں ڈاکڑعطاء الرحمن، قاری عبدالرحمن نورزیی، علامہ جمعہ اسدی اور دیگر نامور علماء شامل تھے۔
اس سے پہلے ایرانی گورنر وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، آئی جی بلوچستان اور مختلف تاجر گروپوں سے بھی ملاقات کرچکے ہیں