ایکنا نیوز- دارالقرآن امام علی(ع) کے سربراہ مرتضی نجفی قدسی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آٹھویں قرآنی مقابلوں میں ۲۴۰۰ قاری اور حافظ شرکت کریں گے طلباء و طالبات کے درمیان الگ الگ مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ ۱۶ سال سے کم عمر اور اس سے اوپر کے مقابلے بھی علیحدہ ہوں گے قرآت اور ترتیل کے علاوہ حفظ میں ۲۰ پارے، ۱۰ پارے اور ۵ پارے شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ نیٹ کے زریعے نام انٹر کرانے کی مہم میں دس دن کے اندر ۲۴۰۰ نام درج کیے گئے ہیں
نجفیقدسی نے کہا: مقابلوں میں ایک ہزار طلباء جبکہ ایک ہزار چار سو طالبات شرکت کریں گی
مکمل حفظ قرآن میں تین سو،۲۰ پارے میں ۳۱۵ ، دس پارے میں ۵۸۰ ، پانچ پاروں کے حفظ میں ۵۷۰ امیدوار جبکہ ترتیل خوانی میں ۳۴۰ قاری شریک ہوں گے
دارالقرآن امام علی(ع) کے سربراہ نے مزید کہا: طالبات کے مقابلوں میں ۴۴۵ طالبات دیہات سے اور ۹۴۵ دیگر تہران شہر سے شرکت کررہی ہیں
خواتین کے مقابلے ایک دن پہلے منعقد ہوں گے جبکہ طلباء کے مقابلے بعد میں ہوں گے مقابلوں کا آغاز بیس جنوری سے ہوگا
دارالقرآن امام علی(ع) کے انچارج کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں ججز فرائض کے لیے چھ تجربہ کار قرآنی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
نجفیقدسی نے کہا کہ انعامات کے لیے تین ارب ریال مخصوص کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مقابلوں کے لیے چار ہزارایرانی قاریوں کو مسیج کے زریعے انفارم کیا گیا تھا ۔