آسٹریلیا ؛ مسلمان خواتین کی مشکلات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپ

IQNA

آسٹریلیا ؛ مسلمان خواتین کی مشکلات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپ

12:15 - February 28, 2015
خبر کا کوڈ: 2909721
بین الاقوامی گروپ: باحجاب خواتین کی بڑھتی مشکلات کے پیش نظر مذاہب کے درمیان پروگرام منعقد کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Sydney Morning Herald»،کے مطابق چلڈرن کیئر سنٹر کی سرپرست  رهاب ایوبی کا کہنا ہے کہ اگر عوام اسلام کو درست طور پر جان لیں تو پتہ چلے کہ اسلام اور میڈیا پروپیگنڈوں میں زمین و آسمان کا فرق موجود ہے
اس حوالے سے ملبرن کلیسا ایک بین المذاہب ورکشاپ منعقد کررہا ہے جسمیں مسلمان خواتین اپنی مشکلات پولیس اور دیگر مربوط اداروں کے افراد اور مختلف مذاہب کے نمایندوں کے سامنے پیش اور بیان کریں گی۔
انسانی حقوق ورکر ملانی شلیگر کاکہنا ہے کہ مسلمان خواتین یہ تک نہیں جانتی کہ ان سے جو سلوک کیا جاتا ہے وہ قانونی طور پر جرم ہے لہذا خواتین ان مشکلات کو پولیس کے سامنے پیش کریں تاکہ اسکا قانونی چورہ جائے ممکن ہو۔
آسٹریلین وکیل لیدیا شلی اس حوالے سے کہتی ہے کہ آسٹرلین وزیرا عظم کا حالیہ بیان بھی اسلامو فوبیا میں شدت پیدا کرنے کا سبب بنا ہے۔

2902300

نظرات بینندگان
captcha