یمن کا بحران: سعودی طیارے مار گرائے گئے

IQNA

یمن کا بحران: سعودی طیارے مار گرائے گئے

16:26 - March 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3050349
بین الاقوامی گروپ:یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یمن کے انقلابیوں نے آل سعود کے مزید دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- یمن کی السعید ویب سائیٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے انقلابیوں نے ہفتے کو آل سعود کے دو جارح طیاروں کو مار گرایا ہے۔ ادھر سعودی بادشاہ نے امریکی صدر اوباما سے فون پر رابطہ کرکے دو سعودی پائلٹوں کی جان بچانے پر امریکی بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سعودی بادشاہ کی جانب سے امریکیوں کا شکریہ ادا کرنا دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ اسکے دو جارح طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ اس سے قبل آل سعود کے ذرای‏ع ابلاغ نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ سعودی عرب کے دو لڑاکا طیارے مارے گرائے گئے ہیں۔ جمعرات کے دن یمنی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ آل سعود کے جارح اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے جو جاسوسی کررہا تھا۔ قابل ذکرہے سعودی عرب نے اپنے بعض عرب پٹھو ممالک کے ہمراہ جمعرات کی رات سے یمن پر حملے شروع کئے ہیں۔ آل سعود کی جارحیت میں درجنوں یمنی باشندے شہید ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی مداخلت سے بحران مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ یمن میں عوامی تحریک انصار اللہ عوامی کی حمایت سے انقلاب کو آگے بڑھا رہی ہے۔

67512

ٹیگس: یمن ، آل ، سعود ، طیارہ
نظرات بینندگان
captcha