علاقے کے رجعت پسند عرب ممالک کو ایران کا انتباہ

IQNA

علاقے کے رجعت پسند عرب ممالک کو ایران کا انتباہ

13:07 - March 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3066722
بین الاقوامی گروپ:ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈربریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ یقینی طور پر کامیابی علاقے کی قوموں کامقدر ہے اور ناکامی و رسوائی قوموں کے دشمن کو نصیب ہو گی

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سید مسعود جزائری نے پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ان ملکوں کے حکمراں، جو اپنے ملک کی تاریخ میں، پہلی گولی کے فائر ہوتے ہی فرار ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، ان کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ باتیں کہہ کر خود کو اس سے زیادہ رسوا اور ذلیل نہ کریں۔ جنرل جزائری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے کے رجعت پسند ملکوں کی فضول اور بے بنیاد باتوں کا کوئی جواب نہیں ہے، کہا کہ یہ بات حیرت کی ہے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، علاقے میں براہ راست اور" پراکسی وار" میں مسلسل شکست کھانے کے بعد ان جنگوں سے عبرت حاصل کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ رجعت پسند عرب ممالک، امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر علاقے میں بے گناہ اور نہتے عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔

67634

ٹیگس: ایران ، عرب ، اسراییل
نظرات بینندگان
captcha