آسٹریلیا میں اسلام مخالف مظاہرہ میدان جنگ میں تبدیل

IQNA

آسٹریلیا میں اسلام مخالف مظاہرہ میدان جنگ میں تبدیل

9:24 - April 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3095718
بین الاقوامی گروپ: اسلام مخالف گروپ کی جانب سے«آسٹریلیا کو واپس لے لو» کے نعرے کے ساتھ مختلف شہروں میں مظاہرے اور مخالفین سے تصادم

ایکنا نیوز- «آناتولی» نیوز کے مطابق اسلام مخالف مظاہرین کا سامنا جب مخالفین سے ہوا تو صورتحال کشیدہ ہوگئی اور جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
«آسٹریلیا کو واپس لے لو » کے حامی " ون نیشن " گروپ کے زیر اہمتمام آسٹریلیا کے سولہ شہروں میں مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہاجرین یہاں کی ثقافت کو تبدیل کررہے ہیں
سڈنی،ملبرن،ایڈیلیڈ ،پرتھ سمیت دیگر کئی شہروں میں مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین پرچم اٹھائے اسلام مخالف نعرے لگوا رہے تھے ان کے مقابلے میں اسلام حامی افراد بھی سڑکوں پر نکل آئے جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

«کلر فستر» جو اسلام حامی افراد کے مظاہروں کی سرپرستی کررہا تھا کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف مظاہرہ نسل پرستی اور نژاد پرستی فساد برپا کررہا ہے
اسلام مخالف مظاہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انکا مقصد وطن دوستی اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے پہلے جیسے ماحول بنانا ہے۔

3089351

ٹیگس: یمن ، نسل ، پرستی
نظرات بینندگان
captcha