ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق یوکرائن کی وزارت داخلہ کے زرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر بغدادی اس وقت وہاں موجود ہے
ایک مقامی اخبار کے مطابق ابھی تک اس بات کی تائید نہیں ہوسکی ہے کہ کیا مذکورہ شخص جو «ابراهیم عواد ابراهیم علی البدری السامرایی» کے نام سے وہاں داخل ہوا ہے ابوبکر البغدادی ہے یا کوئی اور؟
اخبار کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ شخص داعش سے تعلق رکھتا ہے اور وہاں کی پولیس اور دیگر فورسز اس شخص کو تلاش کررہی ہیں
اس سے پہلے عراق کے صلاح الدین صوبے میں ابوبکر کی موجودگی کی خبر بھی گردش کررہی تھی۔