دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کریں گے: رہبر معظم

IQNA

دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کریں گے: رہبر معظم

20:44 - May 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3269150
بین الاقوامی گروپ:امریکی اعلی فوجی حکام کی دھمیکوں کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملت ایران کسی طرح کی دھمکی اور دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گی-

ایکنا نیوز- رہبری ویب سائیٹ کے مطابق ایران بھر سے آئے ہوئے اساتذہ نے یوم معلم کی مناسبت سے آج بدھ کے دن تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اساتذہ سے خطاب میں استاد کی اہمیت اور مقام کو سراہا۔
رہبر انقلاب نے خطاب میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں فرمایا کہ ملت ایران دھونس ،دھمکی اور دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کرے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ ہم دھمکی کے ساتھ کرائے جانے والے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں- آپ نے مزید فرمایا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم کو ریڈ لائنز کا خیال رکھتے ہوئے مذاکرات کرنی چاہئیں اور کسی صورت توہین اور دھمکی برداشت نہیں کریں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ اگر امریکہ کو مذاکرات کی ضرورت ایران سے زیادہ نہ ہو تو اس سے کم بھی نہیں ہے-
رہبر معظم نے فرمایا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران امریکہ کے دو عہدیداروں نے فوجی حملے کی دھمکی دی ہے- رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تمہارے اندر ایسا کرنے کی جرات ہی نہیں ہے- رہبر انقلاب نے مزید فرمایا کہ میں نے ایران کو دھمکی دینے والے امریکہ کے سابق صدر کے زمانے میں بھی کہا تھا کہ اب حملہ کر کے بھاگ نکلنے کا زمانہ گزر چکا ہے- ملت ایران جارحیت کا ارتکاب کرنے والے کو نہیں چھوڑے گی- رہبر انقلاب اسلامی نے یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملے کے بارے میں فرمایا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے کا کوئی جواز نہیں ہے اور امریکہ بھی اس ظلم عظیم کی حمایت کر رہا ہے- امریکہ سعودی عرب کو خفیہ اطلاعات اور ہتھیار دے رہا ہے- کیا اس سے بڑھ کر بھی کوئی ذلت ہو سکتی ہے؟ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی جانب سے یمن کو بھیجی جانے والی ادویات کے بارے میں فرمایا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ایران ان کی مدد کیوں کر رہا ہے؟ ہم یمن میں ادویات بھیجنا چاہتے تھے- یمن والوں کو ہمارے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یمن کی تمام چھاؤنیاں انصار اللہ کے پاس ہیں-
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران آگے بڑھے گا اور دشمن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
رہبر معظم کے خطاب سے قبل وزیر تعلیم نے یوم معلم اور ایجوکیشن امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

3260702

ٹیگس: رہبر ، مذاکرات ، دباو
نظرات بینندگان
captcha