کوئٹہ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ مقصود ڈومکی

IQNA

کوئٹہ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ مقصود ڈومکی

19:41 - May 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3299677
بین الاقوامی گروپ:بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تکفیری ٹولے کے ٹریننگ کیمپس ہیں، جن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لئے ناسور بن چکا ہے

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ انسانیت کے قاتل ان دہشت گردوں تک بڑھایا جائے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تکفیری ٹولے کے ٹریننگ کیمپس ہیں، جن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لئے ناسور بن چکا ہے، جس نے دہشت گردی اور قتل و غارت گری کو اپنا دین سمجھ رکھا ہے۔ ان سے نجات کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ سے متعلق دہشت گردوں نے سب سے بڑھ کر دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، امت محمد (ص) اپنی بیداری اور اتحاد کے ذریعے، عالم انسانیت کو امن و رحمت اور احترام انسانیت پر مبنی اسلام کا حقیقی پیغام پہنچائے۔

منبع۔شفقنا

45108

ٹیگس: اسلام ، دہشت ، گرد ، مذمت
نظرات بینندگان
captcha